ابنا: چین کی جانب سے ہندوستانی سرزمین پرہونے والی جارحیت پر نئی دھلی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نئی دھلی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے لداخ کےعلاقے میں چین کے فوجیوں کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ اس قسم کے واقعات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین میکانیزم موجود ہے اور ہندوستان کے وزیر دفاع نے اسی میکانیزم کے تحت ہی چین کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے گذشتہ ہفتے اپنے دورہ چین کے موقع پراس ملک کےاعلی حکام کے ساتھ سرحدی پٹی پرسیکورٹی کے جدید میکانیزم اور ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کے داخلے کو روکنے کے طریقہ کار سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔ہندوستان کا کہنا ہے کہ چین کے فوجیوں نے17جون کوایک بار پھرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےلداخ کے علاقے چومار میں آکر ہندوستان کی سرحدی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جبکہ چین، ہندوستان سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اس علاقے میں دونوں ممالک کی سرحدی پٹی پر اپنی دفاعی سرگرمیوں کو روک دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439826
چین کی جانب سے ہندوستانی سرزمین پرہونے والی جارحیت پر نئی دھلی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔