11 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ کی قطرمیں طالبان کا دفتر دوبارہ کھولنے کی کوشش

امریکہ نے قطر میں طالبان کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کے لئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے سمیع الحق کے ساتھ ملاقات میں کہا ہےکہ جمعیت علماء اسلام قطر میں طالبان کے دفتر کے دوبارہ کھولے جانے اور افغانستان میں قیام امن کے عمل میں تعاون کریں۔
اس سے قبل بھی امریکہ کے سفیر اور سمیع الحق نے ملاقات کی تھی۔ کچھ دنوں قبل امریکہ کی مدد سے قطر میں طالبان کے دفتر کا افتتاح ہوا تھا لیکن اب یہ دفتر بند ہوچکا ہے۔
امریکہ نے طالبان کا دفتر کھولنے کےسلسلے میں ملت و حکومت افغاں کے مطالبات کی بالکل رعایت نہیں کی تھی۔ حکومت افغانستان نے اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات معطل کردئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲