اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہرات پولیس اور اعلی امن کونسل کے سربراہ نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرات کے علاقے ’’ادرسکن‘‘ میں طالبان سے وابستہ ۱۲ افراد پر مشتمل ایک گروہ ہتھیار ڈال کر سرینڈر ہو گیا ہے ۔اس طالبانی گروہ نے اپنے ہتھیار پولیس کے حوالے کردئےہیں۔ ہرات کی پولیس کے مطابق ۱۲ افراد پر مشتمل طالبان کے اس گروہ کے سرینڈر ہونےسے ادرسکن کے علاقے میں امنیت کے برقرار ہونےکی توقع کی جا سکتی ہے۔ہرات کی اعلی کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں ۴۵ افراد پر متشمل ۵ گروپوں نے اپنا اسلحہ پولیس کے حوالے کر کے اپنے آپ کو سرینڈر کر دیا تھا۔








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲