10 جولائی 2013 - 19:30
میانمارکے مسلمانوں کی حمایت کیلئےبان کی مون سے تعاون کی درخواست

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ میانمارکے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کیلئے اقدام کرے۔

ابنا: اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے کل اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں روھنگیا کے مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے میانمار کی حکومت پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔اس رپورٹ کے مطابق ملاقات میں میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کاروائيوں اور حکومت کی جانب سے ان پر پردہ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کاروائيوں میں حکومت کی ناتوانی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی۔میانمار کی60ملین کی آبادی میں روھنگیا مسلمانوں کی تعداد 5فیصد ہے۔ روھنگیا مسلمان1948میں آزادی ملنے کے بعد سے اب تک اس ملک میں امتیازی سلوک اور پرتشدد کاروائیوں کی زد میں ہیں۔ جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران اس ملک کے انتہا پسند بڈھسٹوں کے ہاتھوں ہزاروں افراد جاں بحق ،زخمی اور بےگھر ہوئے ہیں۔......./169