ابنا: ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ابتک منافقین کےدہشتگرد گروہ اور اس سے وابستہ مسلح عناصر کے دہشتگردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں 17000 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ملک کے اعلی ترین حکام منجملہ صدر مملکت اور وزیر اعظم جیسی اہم ترین سیاسی شخصیات اور اسی طرح اہم مذہبی شخصیات تک، شامل ہیں۔ جبکہ امریکا سمیت انسانی حقوق اور دہشتگردی کے خلاف مہم کا دم بھرنے والے مختلف مغربی ممالک،منافقین کے اس دہشتگرد گروہ کی نہ صرف حمایت کررہے ہيں بلکہ انھوں نے اپنی سرزمینوں میں اس گروہ کو ٹھکانے فراہم کرنے کے علاوہ، دہشتگردانہ سرگرمیوں کی کھلی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر احمد شہید نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا ہے۔......./169
10 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439443
اسلامی جمہوریہ، ایران دہشتگردی کا نشانہ بننے والا سب سے بڑا ملک ہے۔