ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے سیکورٹی چیف بلال شیخ پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے
حملے میں جاں بحق ہونے والے صدرزرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
صدر آصف زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ پر خودکش حملہ گزشتہ روز جامع مسجد بنوری ٹاوٴن کے قریب اس وقت کیا گیاتھا۔ جب بلال شیخ اپنی بلٹ پروف گاڑی سے پھل لینے کے لئے اترے تھے دھماکے میں بلال
شیخ، ان کا ساتھی عرفان زیدی،پولیس اہلکار اور پھل فروش جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئےتھے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار اور پْرتشددواقعات کے باعث مزید 2 ہزار سے زا ئد افراد بدین اور ٹھٹھہ نقل مکانی کرگئےہیں نقل مکانی کرنے والوں میں بڑی تعدادمیں خواتین اوربچے شامل ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں پردستی بم حملے اور فائرنگ کی جارہی ہے، اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
متاثرین نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169