بنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ قم المقدس) کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے لبنان کے علاقے بئرالعبد میں ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اس وقت امن کا ملک ہے لیکن شیطان بزرگ اور اُس کے حواری اسرائیل کو یہ بات ناگوار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے اپنی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن ملت لبنان سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے ملت لبنان اور بالخصوص سید مقاومت سید حسن نصراللہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعائے صحت کی۔ قم المقدس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ فخرالدین نے پاکستان کے علاقے انارکلی (لاہور) اور کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کو نئی حکومت کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے لیکن پھر بھی پاکستان حکمران طالبان سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی طاقتوں کے حصار سے آزاد کرکے خارجہ و داخلہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔...../169
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439245
ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں ہونیوالے کار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار (اسرا ئیل اور امریکہ) چاہتا ہے کہ لبنان میں بھی عراق، شام، فلسطین اور پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جائیں۔