ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کاؤنسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردوں کی حمایت اور جمہوریت کی مخالفت کرنا امریکی پالیسی کے دو اہم اصول ہے۔
منگل کے روز سعید جلیلی نے تہران میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ارشاد احمدی کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔
ارشاد احمدی ایران افغانستان کے سیاسی مشیر کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے پیر کے روز تہران پہنچے۔
سعید جلیلی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کاص کر خطے کی عوام کو یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اور جمہوریت کی حمایت کے امریکی دعوے جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت اور جمہوریت کی مخالفت کرنا خطے میں امریکی پالیسی کے دو ستون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا خطے کے ممالک سے کہا ہے کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ جلیلی نے کہا کہ امریکہ کی پالیسیاں مسلم دنیا کی ترقی، اتحاد اور استحکام کے خلاف ہے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم اور فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
.......
/169