8 جولائی 2013 - 19:30
مصر کی تازہ صورتحال، فوج کی حمایت میں مظاہرے

مصر میں سویز نہر میں فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔

ابنا: یونایٹڈ پریس کے مطابق، سیکڑوں لوگوں نے دوشنبہ کو سویز نہر کے مختلف علاقوں میں مصری افواج کی حمایت میں مظاہرے کئے۔ مظاہرین فوج کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔واضح رہے کہ قاہرہ میں دوشنبہ کو ریپبلکن گارڈ کے ہیڈکواٹر پر مسلح لوگوں کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں تقریبا ساڑھے چار سو لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ کجھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سابق صدر محمد مرسی کو اسی ہیڈکواٹر میں رکھا گیا ہے۔ مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے اس واقعہ کی تحقیق کا حکم دیا ہے اور تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ تین جولائی کو محمد مرسی کی سرنگونی کے بعد اخوان المسلمین کے رہنما، مرسی کو آزاد کرنے کی اپیل کر رہے تھے اور ان کے حامی ان کو آزاد کرانے کے لئے طاقت کے استعمال کی دھمکی دے رہے تھے۔دوسری جانب اخوان المسلمین کے بعض ذرائع نے کہا ہےکہ امریکہ نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنماوں سے رابطہ کرکے فوجی بغاوت کو تسلیم کرنے کامشورہ دیا ہے۔پرپس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کے ایک سینئر رہنما نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہےکہ امریکی سفارتکاروں نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنماوں سے رابطہ کرکے کہا ہےکہ فوجی بغاوت کو تسلیم کرلیں اور ملک کے سیاسی عمل میں سرگرم کردار ادا کریں۔اس ذریعے نے کہا کہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اخوان المسلمین فوجی بغاوت کو قانونی لحاظ سے تسلیم کرلے۔ ادھر مصر کی عدالت نے سابق حکمران پارٹی کے بعض رہنماوں سے توہین عدالت کے الزام میں باز پرس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اخوان المسلمین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ وہ اپنی حکومت کی قانونی حیثیت پر کوئي معاملہ نہیں کرے گي۔

.....

/169