ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے آج صوبے ننگر ہار میں خوگیانی کے علاقے سرے کلا میں افغان فوجیوں کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ البتہ افغانستان کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی طالبان نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں نیٹو کے تین آئل ٹینکرز کو نذر آتش کردیا۔
یہ واقعہ شہر کوئٹہ کے مغرب میں بائی پاس پر پیش آیا۔ پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور نیٹو کے تینوں آئل ٹینکرز مکمل طور پر آگ کی چپیٹ میں آگئے۔
کل بھی پاکستانی طالبان نے ملک کے جنوب مغربی علاقے بولان میں نیٹو کے دو آئل ٹینکرز کو نذر آتش کردیا تھا۔
.......
/169