ابنا: تیرہویں سالانہ فہم دین کورس کی تقریب تقسیم انعامات جامعۃ الرضا، پنڈگاکھڑہ ہری پور ہزارہ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر برادر اسلامی ملک کے ثقافتی قونصلر آغا اکبری مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کو بے حد سراہا اور امام خمینی (رح) کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے جوانوں کی تربیت پر زور دیا۔ اس موقع پر طلباء کے درمیان ہونے والے کوئز مقابلوں میں جامعۃ الرضا کی ٹیم نے، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر کریمہ اہل بیت (ع) کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
.....
/169