ابنا: سنيچر کي شب پوليس نے آنسو گيس اور واٹر کينن کا استعمال کرکے مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي ـپوليس نے مظاہرين پر اس وقت حملہ کيا جب ہزاروں مظاہرين تقسيم اسکوائر پر پہنچنے کي تياري کر رہے تھےـاستانبول کے گورنر نے خبردار کيا تھا کہ مظاہروں کي کال دينے والي تنظيم کا اقدام غير قانوني ہے اور مخالفين کو مظاہرے کي اجازت نہيں دي جائےگي ـحسين آوني موتلو نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ مظاہروں کي اجازت نہيں لي گئي ہے اور يہ مظاہرے غير قانوني ہيں -مخالفين کي تنظيم نے ہفتے کو ايک بيان جاري کرکے مظاہرے کي کال دي ـ ترکي ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں اب تک پانچ افراد ہلاک اور تقريبا چار ہزار لوگ زخمي ہو چکے ہيں -...../169
6 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437872
ترکي ميں پوليس نے استانبول کے تقسيم اسکوائر پر حکومت مخالف مظاہرين پر ايک بار پھر حملہ کياـ