6 جولائی 2013 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے والے ایک اور سرکاری افسر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے والےایک اور سرکاری افسر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔سرکاری افسر جنت علی ہزارہ کو سول سیکریٹریٹ سے چھٹی کے بعد اغوا کرلیا گیا۔ جنت علی محکمہ صحت میں سیکشن افسر تھے اور ان کا تعلق شیعہ ہزارہ قبیلے سے ہے۔ سال 2002کے بعد کوئٹہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔سکیورٹی کے حوالے سے ایک انتہائی اہم علاقے سے جنت علی کے اغوا پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔روان ماہ کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ شہر سے اغوا ہونے والے یہ دوسرے سرکاری افسر ہیں۔جنت علی کے اغواء سے قبل یکم جولائی کو منظور شاہ بخاری کو سریاب کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا ۔منظور شاہ بخاری محکمہ داخلہ میں سیکشن افسر تھے۔

گزشتہ ماہ لورالائی کے علاقے سے تین ڈاکٹروں سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو اغواء کیا گیا تھا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
.......
/169