ابنا: فلسطین کی وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی کالونیوں اور نسل پرست دیوار کی تعمیر کے خلاف عوامی محاذ کے کوا ڈینیٹر راتب الجبور نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی کالونیوں کے رہائشیوں نے آج غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی حمایت کے ساتھ جنوبی الخلیل میں ام الخیر گاؤں کے باشندوں پر پھتروں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا ، جبکہ صہیونی فوجیوں نے اس گاؤں کے دو باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔ دوسری جانب غرب اردن میں جنوبی نابلس میں بھی پچاس سے زیادہ صہیونی آباد کاروں نے حملہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے ۔
.....
/169
.....
/169