5 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کی برطرفی پر امریکہ بظاہر ناراض/ فوجی امداد متوقف کرنے پر تاکید

امریکی سینیٹر جان مک کین نے مصری صدر محمد مرسی کی برطرفی پربظاہر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مصر کی فوجی امداد بند کرنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: امریکی سینیٹر جان مک کین نے مصری صدر محمد مرسی کی برطرفی پربظاہر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مصر کی فوجی امداد بند کرنے پر تاکید کی ہے۔ مک کین امریکی خارجہ کمیٹی کے رکن اور 2008 کے امریکی صدارتی انتخابات میں امریکی صدر اوابامہ کے حریف تھے ۔ واضح رہے کہ امریکہ 1979 سے مصر کو فوجی امداد دے رہا ہے۔ امریکی امداد متوقف ہونے سے مصری فوج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔...../169