5 جولائی 2013 - 19:30
شامی فوج نے القابون علاقہ سےدہشت گردوں کا صفایا کردیا

شامی فوج نے شامی عوام کے تعاون سے دمشق کے علاقہ القابوں سے ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے مصری صدر مرسی کی برطرفی کےبعد شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے حوصلے کافی پست ہوگئے ہیں شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین میں صدر مرسی اور امیر قطر سر فہرست تھے جو بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرانے کے بجائے خود ہی اقتدار سے الگ ہوگئے ہیں۔

ابنا: شامی فوج نے شامی عوام کے تعاون سے دمشق کے علاقہ القابوں سے ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے مصری صدر مرسی کی برطرفی کےبعد شام میں القاعدہ سے منسلک  دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین میں صدر مرسی اور امیر قطر سر فہرست تھے جو بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرانے کے بجائے خود ہی اقتدار سے الگ ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے القابون کے علاقہ میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے علاقہ میں امن قائم کردیا ہے۔ ادھر شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کا دشمن قراردیا ہے۔ ادھر روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ شامی فوج ان غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہےجو شام میں غیر قانونی طریقہ سے وارد ہوئے کر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔......./169