ابنا: جنرل محمد رضا نقدی نے آج ایک اجلاس میں مصری صدر کی برطرفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مصر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ان سب کے لئے عبرت کا باعث ہے جو امریکہ پر اعتماد کرتےہیں۔ جنرل نقدی نے کہا کہ شروع ہی سے امریکہ کی یہ سازش رہی ہےکہ وہ اسلام پسندوں کو ساز باز کے جال میں پھنسا کر قوم کی نظروں سے گرادیے اور اسکے بعد مخالفین کو ان کے خلاف اکسائے تاکہ حکومت کو سرنگوں کیا جاسکے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ صدر مرسی کی حکومت کو ڈھائي ارب ڈالر سالانہ مدد اور عالمی سطح پر مصر کی پوزیشن بہتربنانے، فوج کے مقابل ان کی حکومت کی حمایت اور سعودی عرب و قطر کی جانب سے اربوں ڈالر کی مدد کی لالچ صدر مرسی کو صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کرنے پر مجبور کرنے کے لئے کافی تھی، اور اسی سے مصر کے نوجوان صدر مرسی سے مایوس ہوگئے۔ انہوں نے مصر میں صدر مرسی کی حکومت کی سرنگونی کی متعدد وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اہم ترین وجہ یہ ہے کہ مرسی کی حکومت، عوام کی حمایت کھوچکی تھی اور وہ اپنی حکومت کے لئے قربانی دینے کےلئے تیار نہیں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲