ابنا: فلسطین کی قانون ساز اسمبلی میں حماس کے دھڑے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے حرم ابراہیمی کے علاقے میں فوجی مشقین کرکے اس مقدس مقام کی توہین کی ہے۔
اس بیان میں آیا ہےکہ صیہونی حکومت نے حرم ابراہیمی کی توہین کرکے ریڈلائن پار کی ہے۔ حماس نے اس بیان میں اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی روک تھام کےلئے موثر کردار ادا کریں۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے حرم ابراہیمی کے مکینوں کو زبردستی باہر نکال کر فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔صیہونیوں نے حرم ابراہیمی کو نمازیوں کے لئے بند کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲