ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو مشروط کردیا ہے۔ صدر حامد کرزئي نے امریکی سینٹروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر طالبان افغانستان کی اعلی امن کونسل کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں تو افغاں حکومت بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔ حامد کرزئي نے بدھ کی رات کابل میں امریکی وفد سے ملاقات میں کابل واشنگٹن سکیورٹی معاہدہ، افغانستان میں قیام امن، اور آئندہ صدارتی انتخابات، نیز علاقائي مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ صدر کرزئي نے کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں افغان عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابل صدارتی انتخابات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
واضح رہے قطر میں طالبان کے دفتر کے قیام کے بعد حکومت افغانستان نے سکیوریٹی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات ختم کرتے ہوئےکہا کہ یہ امن مذاکرات افغان حکومت کے زیر نظر ہونے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
واضح رہے قطر میں طالبان کے دفتر کے قیام کے بعد حکومت افغانستان نے سکیوریٹی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات ختم کرتے ہوئےکہا کہ یہ امن مذاکرات افغان حکومت کے زیر نظر ہونے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲