ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں آج ملت بحرین کے ساتھ یکجہتی کانفرنس منعقد ہوئي جس میں شریک شخصیتوں نے آل خلیفہ کو ملت بحرین کےخلاف زہریلی گيسیں استعمال کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ مظلوم بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے ہاتھوں استعمال کی گئي زہریلی گيسوں اور کیمیاوی مادوں کےبارے میں تحقیق کی جائے۔ اس کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ ملت بحرین کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرجائزہ لیا جائے۔ آل خلیفہ کے کارندے ملت بحرین کے مظاہروں پر زہریلی گيسوں کے گولے داغتے ہیں جس سے دم گھٹ کردسیوں انقلابی شہید ہوچکےہیں
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲