اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری عوام نے مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ موجودہ آرمی چیف جنھیں صدر مرسی نے منتخب کیا تھا انھوں نے عوام کا حکومت مخالف عوام کا ساتھ دیتے ہوئے مرسی کی ایک سالہ حکومت کو ختم کردیا۔گو کہ صدر نے آخری وقت تک مزاحمت کی مگر وہ ناکام رہے۔ادھر عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ مصری صدرمحمدمرسی کوفوج کی زیرنگرانی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ مصری صدر کا کہنا ہے کہ حکومتی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنا جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوگا، جبکہ اتحادی حکومت کا قیام مسئلے کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہوگا۔ مصری صدر نے فوج کو غیر جانبدار رہنے کا بھی مشورہ دیا۔ ایوان صدر نے بیان دیا کہ مصر میں قومی حکومت تشکیل دے کر بحران سے نمٹا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ مصری فوج نے سرکاری ٹی وی اسٹیشن کا محاصرہ کرکے معمول کی نشریات روک دیں۔ میڈیا کے مطابق فوجی افسران نے نیوز روم پر قبضہ کرکے نشر ہونے والے مواد کی نگرانی شروع کر دی، جبکہ عمارت کے اندر فوج نے ڈیرے ڈال لئے۔ ادھر اپوزیشن رہنما محمد البرادعی نے فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، تاکہ مزید بحران سے بچنے کے لیے سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ فوجی قیادت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم افراد سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ حکمران جماعت اخوان المسلمین کی قیادت نے فوجی سربراہ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میدان التحریر جشن و سرور میں غرقلاکھوں کی تعداد میں مرسی مخالف عوام میدان التحریر میں مرسی حکومت کے اختتام پر جشن منا رہے ہیں۔ مرسی کی برطرفی کی خبر سنتے ہی میدان التحریر کی فضا میں نور افشانی کی لہریں بلند ہو گئی اور خوشی کی نعروں سے میدان التحریر گونج اٹھا۔میدان التحریر میں جمع افراد کی خوشی نے اس رات کی یاد تازہ کر دی جس رات حسنی مبارک اقتدار سے برطرف ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436698
مصری عوام نے مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ آرمی چیف نے صدر مرسی کی ایک سالہ حکومت کو ختم کر دیا۔