2 جولائی 2013 - 19:30
وزیرستان میں ڈرون حملے،۲۴ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیر ستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں24افراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی جاسوس سے طیاروں نے 4 میزائل فائر کئے۔ حملے میں گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 6زخمی  ہوگئے۔
حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری ر ہیں ، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پاکستان میں میاں نوازشریف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ امریکہ کا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲