ابنا: حجۃ الاسلام محمد محمدی گلپائگانی نے تہران میں شہید شیخ شحاتہ کی مجلس ترحیم کے موقع پر کہا کہ شیخ شحاتہ جامعۃ الازھر کے بزرگ اساتذہ میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے مصر میں اھل بیت عصمت و طہارت کے مکتب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ مصر کے اس بزرگ عالم دین کو تکفیریوں نے بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے۔ قابل ذکر ہے مصری شیعہ عالم دین شیخ شحاتہ کی مجلس ترحیم آج اھل بیت ورلڈ اسمبلی اور عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہوئي۔ ......./169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436132
رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ مصر کے بزرگ عالم دین شیخ شحاتہ کا خون رائيگاں نہیں جائے گا۔