1 جولائی 2013 - 19:30
مسجد کے دروازے گمراہ لوگوں پر کھول دیں شاید وہ ہدایت پاجائیں سویٹزرلینڈ کے ماہر اسلام

سویٹزرلینڈ کے مسلمان مفکر اور روشن خیال نے یورپ میں گمراہ لوگوں پر مساجد اور ثقافتی مراکز کے دروازے کھول دیے جائیں شایدہ اسی ذریعے سے ہدایت پاجائیں۔

ابنا: سویٹزرلینڈ کے مسلمان مفکر اور روشن خیال طارق رمضان نے فرانس کے چینل نمبر۲سے ہم جنس پرستی کے بارے اسلام کی نظر کے موضوع پر نشر ہونے والے پروگرام میں کہا ہے کہ اسلام کی نظر میں ہم جنس پرستی ایک حرام کام ہے لہذا ہمیں ہم جنس پرستوں کی ہدایت کے لیے سرتوڑ کوشش کرنی چاہیے اور ہم جنس پرستی کے قانون کی منظوری دینے والی یورپی حکومتوں سے بات چیت کرنے میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ ان سے گفتگو کرنے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے بلکہ معاشرے کے اس غلط کام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور عوامی روابط سے اس مسئلے کو حل کریں۔طارق رمضان نے انجمن انحرانی ہم جنس پرست کے بانی لودویچ محمد زاہد کے ساتھ بیٹھ کر اپنی گفتگو میں اس غلط کام کے بارے اسلام کے حقیقی نظر یے کی وضاحت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ محمد زاہد نے گمراہ مسلمانوں کے درمیان ہم جنس پرستی کی ترویج کے لیے فروری ۲۰۱۲ء کو اپنے گھر کے ایک مرد سے شادی کی تھی۔طارق رمضان نے اس گفتگو میں کہا ہے کہ ہم جنس پرستی اسلام میں کسی صورت اور کسی بہانے کے تحت قابل قبول نہیں ہے میں ایک انسان کے عنوان سے ہم جنس پرستوں کا احترام کرتا ہوں تاہم ان کے کام کو کسی صورت بھی قبول نہیں کرتا ۔دیگر توحیدی ادیان کی طرح اسلام میں بھی ہم جنس پرستی مردود ہے۔رمضان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں گمراہ اور منحرف لوگوں کو مسجد میں آنے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ وہ حقیقی اقدار کو سمجھ جائیں اور گمراہ مسلمانوں کو ھی سمجھ جانا چاہیے کہ اسلام میں اس موضوع کی کہیں جگہ نہیں ہے۔......./169