ابنا: پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماصابر علی بلوچ نے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ملک میں امن وامان کی بحالی اُن کی اولین ترجیحات میں سے ہےلیکننون لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوا ہےلشکر جھنگوی نے شیعہ مسلمانوں پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی جبکہ لشکر جھنگوی کے مدارس اور تربیتی مراکز صوبہ پنجاب میں موجود ہیں۔ اور لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب کی حکومت کارروائي کرنے سے گریز کررہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس تنظیم کے ٹھکانے صوبہ پنجاب میں ہیں اور وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت ہے تو پھر وہ اُن کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی۔پاکستان کی مخۃلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے سلفی وہابی تنظیم لشکر جھنگوی کے بہیمانہاور بزدلانہ عمل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کا کوئی مذہب نہیں اور نہ ہی ان کا اسلامی اصولوں سے کوئی تعلق ہے۔
.......
/169