ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد کا کہنا ہے کہ آج صبح کابل کے مشرق میں واقع علاقے پل چرخی میں نیٹو کمپاوٴنڈ پرکار بم دھماکہ کیا گیا جس میں متعدد غیر ملکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس خودکش حملے میں 4سکیورٹی اہلکار 4 حملہ آور اور 2عام افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔
خودکش حملہ نیٹوکوسامان سپلائی کرنے والی فرم پر ہوا ہے۔
نیٹو اور افغان حکومت نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169