اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سرکاری اخبار نے گزشتہ شب اس ملک کے صوبہ دیالہ میں شیعوں پر ہونے والے دو خود کش حملوں میں ۲۷ افراد کے شہید اور ۴۵ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ایک پولیس افیسر نے بتایا ہے کہ ’’ المقدادیہ‘‘ کے علاقے میں ایک مجلس کے پروگرام میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ۲۲ افراد شہید اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران یعقوبہ کے شہر میں ایک شیعہ ٹی سٹال میں بم دھماکہ ہوا جس میں ۵ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے، اطلاعات کے مطابق اس ٹی سٹال میں موجود تمام افراد شیعہ مذہب سے تعلق رکھنے والے تھے۔ادھر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع ’’ المشاہدہ‘‘ کے علاقے سے ’’ الصحوۃ‘‘ تنظیم کے سابقہ ۸ اراکین کو فوجی یونیفرم پہنے مسلح افراد نے ان کے گھروں سے اغوا کرنے کے بعد جانبحق کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436033
عراق کے صوبہ دیالہ میں شیعوں پر ہونے والے دو خود کش حملوں میں ۲۷ افراد شہید اور ۴۵ زخمی ہوئے ہیں۔