اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ ہفتہ نائجیریا کے شہر ’’کادونا‘‘ میں وحدت اسلامی کونسل کی جانب سے شیعہ سنی اتحاد پر مبنی ایک سمینارکا انعقاد کیا گیا۔اس سمینار میں مختلف خطباء کے علاوہ ملاں مختار سحابی نے خطاب کیا اور اسلامی سماج میں اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کو مسلمانوں کا اہم فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی نماز ہائے یومیہ، حج و زکات وغیرہ کی طرح خداوند عالم کی طرف سے نازل شدہ دستور کی روشنی میں واجب ہے کہ قرآن کریم نے واضح الفاظ میں مسلمانوں کو آپسی اتحاد کی طرف دعوت دی ہے۔اس عالم دین نے مزید تاکید کی: خداوند عالم نے قرآن میں اتحاد کو واجب قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان اعمال سے پرہیز کرنے کو کہا ہے جن سے اسلامی سماج میں اختلاف پیدا ہوتا ہے۔یہ سمینار مختلف فرقوں کے علماء اور سیاسی شخصیتوں کے تعاون اور ان کی موجودگی سے منعقد ہوئی کہ جس میں تمام مقررین نے شیعہ سنی اتحاد کو اولین فریضہ قرار دیا۔ 











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436025
گزشتہ ہفتہ نائجیریا کے شہر ’’کادونا‘‘ میں وحدت اسلامی کونسل کی جانب سے شیعہ سنی اتحاد پر مبنی ایک سمینارکا انعقاد کیا گیا۔