30 جون 2013 - 19:30
طالبان کا پانچ افغان اور غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

طالبان ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے مشرق میں پانچ افغان و غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔

ابنا: طالبان ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے مشرق میں پانچ افغان و غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغانستان کے مشرق میں صوبہ کنڑ میں آج افغان و امریکی فوجیوں پر طالبان جنگئجوں نے حملہ کیا اس حملے میں تین افغان اور دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب افغانستان کے شمال میں طالبان کے ایک اور حملے میں دو مقامی افغان کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ابھی تک افغانستان کے حکومتی ذرائع نے اس خبر کی تائید نہیں کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲