30 جون 2013 - 19:30
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری: ایران کی بحری فوج کی توانائیوں پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے بحری فوج کی توانائیوں میں اضافے پر تاکید کی ہے ۔

ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحریہ کی فوجی توانائیوں میں اضافہ حتمی طور پر دشمنوں کی دہمکیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ہونا چاہیے کہا کہ ایران کی مسلح افواج حتمی طورپر دشمنوں کی دہمکیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے فوجی تربیت اور منظم پروگرام کے تحت آگے بڑھے اور اس حوالے سے تمام فوجی ساز و سامان فراہم ہونا چاہیے ۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ پوری توانائیوں کے ساتھ  سوق الجیشی اور اہم پالیسیوں کے شعبے میں اپنے اھداف و مقاصد کی طرف گامزن ہے ۔...../169