30 جون 2013 - 19:30
ایران کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات

اینٹل سیٹ سے العالم نیوز چینل اور پریس ٹی وی کے پروگراموں کی ٹیلی کاسٹ دوبارہ بند ہو گئی ہے ۔

ابنا:  العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق اینٹل سیٹ سٹلائٹ سے العالم کی نشریات دوبارہ بند ہونے پر اینٹل سیٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے ہم سے کہا تھا کہ ایرانی چینلوں کی نشریات کودکھانے کے پرمیشن کی مدت کو نہ بڑھایا جائے ۔
اس رپورٹ کے مطابق انگریزی زبان میں پرس ٹی وی کی نشریات ھاٹبرڈ، یوٹل سیٹ اور اینٹل سیٹ جبکہ اسپینش زبان میں ھسپان ٹی وی اورعربی زبان میں العالم کی نشریات یوٹل سیٹ سے بند ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 فروری 2013 میں بھی صہیونی لابی کے دباؤ سے العالم کی نشریات یوٹل سیٹ سے روک دی گئی تھیں۔  العالم چینل کی نشریات کو اس کے موثر اور فعال میڈیا کردار اور عرب  رائے عامہ میں مقبولیت کے پیش نظر قبل ہاٹ برڈ سیٹلائٹ سے حذف کردیا گیا تھا۔
اسلامی بیداری  اور عربی انقلاب سے قبل بھی اس چینل کو مغربی اور صہیونی لابی نے اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔
امریکی مصنف اور تجزیہ کار رالف شوئمین نےایرانی ٹی وی چینلوں پر پابندی سے متعلق اقدام کوامریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی کارستانی قرار دیا ہے۔
 رالف شوئمین نے پریس ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ تخریبی اقدامات امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اقدامات کا حصہ ہے جو وہ ساری دنیا میں انجام دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲