ابنا: حامد کرزئي نے کابل ميں کہا کہ ہم نے اس سلسلے ميں کچھ افواہيں سنيں اور اب کچھ ممالک کي مشکوک سرگرمياں بھي سامنے آنے لگي ہيں ـ انہوں نے کہا کہ چھے مہينے سے يہ کوشش ہو رہي ہيں کہ افغانستان، طالبان کے زير کنٹرول علاقوں ميں تقسيم ہو جائےـ
افغان صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان ميں نظام حکومت کو کمزور کرنے کي کوشش کر رہا ہےـ
کرزئي نےيہ بيان ايوان صدر ميں برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون کے ساتھ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں دياـ ڈيوڈ کيمرون سنيچر کي صبح کابل پہنچے تھے-
.....
/169