29 جون 2013 - 19:30
لبنان میں دہشت گرد سلفی وہابی شیخ احمد الاسیر اور فضل شاکر ہلاک

کویت کے ایک اخبـار نے فاش کیا ہے کہ لبنان کے شہر صیدا میں لبنانی فوج اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران لبنان میں القاعدہ کے دہشت گرد سربراہ شیخ احمد الاسیر اور فضل شاکرہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: لبنان کے شہر صیدا میں لبنانی فوج اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان  ہونے والی لڑائی کے دوران لبنان میں القاعدہ کے دہشت گرد سربراہ شیخ احمد الاسیر اور فضل شاکرہلاک ہوگئے ہیں۔کویتی اخبار الانباء کے مطابق احمد الاسیر کے دو مزید حامی بھی اس لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق صیدا میں لڑائی کے دوران لگنے والی آگ میں احمد الاسیر بری طرح جل گئے جس کے بعد اس کی شنخت مشکل ہوگئی ہے۔ لیکن لبنان کی حکومت اور حکام نے ابھی اس خبر کی تائيد نہیں کی ہے۔ احمد الاسیر کو شیخ فتنہ کے نام سے جانا جاتا ہے جو شام اور حزب اللہ لبنان کے خلاف اور اسرائیل کا حامی ہے۔  بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد الاسیر عورتوں کا لباس پہن کر لبنان میں واقع قطر کے سفارتخانہ میں روپوش ہیں۔......./169