ابنا: سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کو مالی بدعنوانیوں کے الزام کی وجہ سے طلب کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمی کے زمانے میں بیالیس ملین روپے غیر قانونی طریقے سے استعمال کئے تھے۔ راجہ پرویز اشرف کو سولہ جولائي کو عدالت میں حاضر ہونا ہوگا اور اپنے اقدامات کی وضاحت کرنی ہوگی۔ پاکستان کے چيف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینج اس کیس کا جائزہ لے رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے فڈرل تحقیقاتی ایجنسی کوھدایات دی ہیں کہ جن افراد نے یہ پیسہ وصول کیا ہے ان کے نام بھی پیش کئے جائيں تا کہ ان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435114
پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو عدالت میں طلب کرلیا گيا ہے۔