28 جون 2013 - 19:30
اسکندريہ ميں لڑائي، امريکي سفارتکاروں کي مصر سے واپسي

امريکي وزارت خارجہ نے مصر سے اپنے سفارتکاروں کي واپسي کي خبر دي ہے -

ابنا: شہر اسکندريہ ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان لڑائي ميں ايک امريکي کي ہلاکت کے بعد  امريکي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ  ان تمام سفارتکاروں کو مصر سے نکل جانے کا حکم دے ديا گيا ہے جن کي موجودگي مصر ميں ضروري نہيں ہے –امريکي وزارت خارجہ نے  اسي طرح امريکي شہريوں کو ہدايت دي ہے کہ مصر کے سفر سے پرہيز کريں –يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصر کے سيکورٹي ذرائع نے اسکندريہ ميں ايک امريکي کے مارے جانے کي تصديق کردي ہے –روئٹرس کے مطابق مصرکے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ جمعے کو اسکندريہ ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان لڑائي ميں ايک امريکي شہري ہلاک ہوا ہے جو لڑائي کي تصويري رپورٹ تيار کررہا تھا –مصر کے حکام نے بتايا ہے کہ اکيس سالہ امريکي نامہ نگار کو چاقو سے ہلاک کيا گيا ہے –اس سے پہلے مصر کے اسپتالوں کے ذرائع نے اعلان کيا تھا کہ اسکندريہ کي لڑائي ميں ايک شخص گولي لگنے سے ہلاک ہوا ہے –......./169