28 جون 2013 - 19:30
نئی دہلی، امریکہ اورافغانستان میں صلح کےلئے صلاح مشورے

ہندوستان کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، امریکہ اورافغانستان میں صلح کے لئے صلاح و مشورے کررہی ہے۔

ابنا: سلمان خورشید نے جمعہ کے دن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان صدر حامد کرزئي کے دورہ ہندوستان کے موقع پر ان سےبات چیت کی ہے اور امریکہ سے بھی تفصیلی گفتگو کی ہے۔ انھوں نےکہا کہ امریکہ کوطالبان سے صلح اور گفتگو پراعتماد نہيں ہے اور نیٹو افواج بھی آئندہ برس افغانستان سےجانےوالی ہیں ۔
ہندوستان کےوزیرخارجہ سلمان خورشید نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرحدوں کے باہر بھی بدامنی پھیلنے کے سلسلے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے مذاکرات کئے ہيں انھوں نے ہم سے کھل کرکہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ ایسا کوئي قدم نہيں اٹھایا جائے گاجو ہندوستان میں ہمارے مفادات خطرے میں پڑنے کاباعث بنے۔
.......
/169