28 جون 2013 - 19:30
ایران کے ذریعے سامان کے نقل و حمل میں 11 فیصد کا اضافہ

ایران کے ٹرانسپورٹ اور شہری ترقیات کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایران کے راستے 33.9 لاکھ ٹن سے زائد مصنوعات کی منتقلی ہوئی ہے کہ جو گذشتہ سال کے شروعاتی تین ماہ کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

ابنا: جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شہریار آفندی زادہ نے کہا کہ 3.22 ملین ٹن تیل اور غیر تیل کی مصنوعات ایران کے زمینی راستوں سے منتقل کی گئیں کہ جو 2013 کے موسم بہار میں ٹرانزٹ کی جانے والی مصنوعات کا کل 95 فیصد ہیں، جبکہ بقیہ 5 فیصد ریلوے کے ذریعے نقل و حمل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہار 2012 کے مقابلے میں موسم بہار 2013 میں سڑک کے ذریعے سامان کے نقل و حمل میں 15.6 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

آفندی زادہ کے مطابق، ٹرانزٹ کی جانے والی اشیاء میں سے 1.63 ملین ٹن تیل مصنوعات اور 1.67 ٹن غیر تیل کی مصنوعات، جیسے کہ کپاس، تعمیراتی مواد اور گھر میں استعمال ہونے والی اشیاء تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی شہر قصر شیریں ميں واقع پرویز خان کراسنگ کے ذریعے سب سے زیادہ مال 1.25 ملین ٹن در آمد کیا گیا۔

جنوبی ایران میں امام خمینی بندرگاہ سے سب سے زیادہ 1.27 ملین ٹن اشیاء برآمد کی گئیں ہیں۔ 
.....
/169