27 جون 2013 - 19:30
امریکہ افغانستان میں کشیدگی کا باعث: صدر کرزئی

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کے خلاف غیر ملکی سازش ناکام ہوگئی ہےاور امریکہ افغانستان میں کشیدگی کا باعث بنا ہے۔

ابنا: پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کل کہا کہ قطر میں طالبان کے دفتر کے کھلنے سے جو غیر ملکی سازش افغان عوام کے خلاف تیار ہوئی تھی اسے کابل نے ناکام بنا دیا ہے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ روابط کی برقراری یاکسی بھی سمجھوتے کا امکان موجود نہیں ہے مگر یہ کہ دھشتگردی کے مسلے کا براہ راست جائزہ لیا جائے۔
افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے امریکہ کو قطر میں طالبان کا دفترکھولنے کی اجازت دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں کشیدگی کا باعث ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲