27 جون 2013 - 19:30
شام میں دھشتگردوں کو اسلحہ کی فراہمی انتہائی خطرناک: جرمنی

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں حکومت مخالف گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنا انتہائی خطرناک ہے۔

ابنا: جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسلحہ فراہم کرنے سے ہمین نا قابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مئی کے مہنے میں بھی انجیلا مرکل کی جانب سے اسی طرح کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ برلن شامی دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اور ہمیں اس بات کی پرواہ بھی نہیں ہے کہ دوسرے ممالک اس سلسلے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
شام میں جاری دہشتگردی میں بیرونی عناصر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
امریکہ سمیت مختلف مغربی ممالک اردن اور ترکی کے راستے مسلسل تکفیری دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲