26 جون 2013 - 19:30
شام کے بارے میں امریکہ کا بدلتا ہوا موقف

امریکہ کے وزیرخارجہ نے شام کے بارے میں اپنا موقف واضح طور پربدلتے ہوئے اس ملک کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے پر تاکید کی۔

ابنا: اخباری ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےکویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح خالد احمد الصباح کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شام کی صورتحال کو لیبیامیں چلنے والی تحریک کے زمانے کی صورتحال سے مختلف قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے قابل حل نہیں ہے۔ امریکہ کے وزیرخارجہ نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بارے میں اپنا موقف واضح طور پر بدلتے ہوئے کہا کہ جنیوا ون مزاکرات کے پیش نظر شام کے بارے میں مفاہمت  آمیز راہ حل تک پہنچا جا سکتا ہے۔شام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا موقف ایسے میں بدل گیا ہے کہ جب حال ہی میں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اورسعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان سے جدہ میں ملاقات میں شامی دہشت گردوں کو جدید قسم کے ہتھیاروں سے لیس کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔...../169