اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العام کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے ’’ النویدرات‘‘ میں ۷۰ سال پرانی مسجد ’’ابوذر غفاری‘‘ کو چند ماہ قبل آل خلیفہ کے مزدوروں نے منہدم کر دیا تھا جبکہ اب اس جگہ پر اس ملک کی ڈکٹیٹر اور ظالمانہ حکومت نے پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بحرین میں فعال مذہبی و سیاسی تنظیموں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں درخواست دائر کروا کر مسجد کی جگہ پارک بنانے کے اقدام کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔انقلاب بحرین میں فعال میثم سلمان کا کہنا ہے کہ مسجد ابوذر غفاری کو ۱۹ اپریل ۲۰۱۱ میں شہید کر دیا گیا تھا۔انہوں نے تاکید کی: یہ مسجد ۷۰ سال پرانی مسجد ہے اور اس کا نام صحابی رسول حضرت ابوذر غفاری کے نام پر بحرین کے ادارہ اوقاف میں درج ہے۔ لیکن حکومت آل خلیفہ کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی لہذا اس کی جگہ پارک بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے اندر ۴۰ سے زیادہ شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کو شہید کر دیا ہےاور اب ان کے زمینوں کو غصب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434335
آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں ۷۰ سال پرانی مسجد ’’ ابوذر غفاری‘‘ کو ویران کر کے اس کی جگہ پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔