ابنا: ہندوستاني فضائيہ کے کمانڈر نے بدھ کے روز بتايا ہے کہ امدادي فوجي ہيلي کاپٹر ميں موجود سبھي بيس افراد ہلاک ہوگئے ہيں -اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کي تعداد آٹھ بتائي گئي تھي - يہ امدادي فوجي ہيلي کاپٹر سيلاب زدہ رياست اتراکھنڈ ميں منگل کے روز ايک امدادي کاروائي کے دوران گرکر تباہ ہوگيا تھا -ہندوستاني ذرائع نے بتايا ہے کہ ہيلي کاپٹر گرنے کي وجہ ابھي معلوم نہيں ہوسکي ہے ليکن اندازہ ہے کہ ہيلي کاپٹر خراب موسم يا فني خرابي کي وجہ سے گرا ہوگا -يادرہے کہ رياست اتراکھنڈ ميں بدترين سيلاب کے نتيجے ميں دسيوں ہزار افراد پھنس گئے تھے جنہيں کشتيوں اور ہيلي کاپٹروں کے ذريعے نکالا جارہا ہے -ہندوستاني ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھي ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہيں-مذکورہ ہيلي کاپٹر بھي سيلاب ميں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کي کاروائي ميں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہوا-ہندوستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سيلاب سے مرنے والوں کي تعداد دس ہزار سے تجاوز کرسکتي ہے-......./169
25 جون 2013 - 19:30
News ID: 433998
ہندوستان کي رياست اتراکھنڈ ميں امدادي ہيلي کاپٹر کے حادثے ميں مرنے والوں کي تعداد بيس ہوگئ ہے -