25 جون 2013 - 19:30
صدر کرزئی قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

امریکہ کے صدر اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی نے قطر میں طالبان کی جانب سے سیاسی دفتر کھولے جانے پر اپنی موافقت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: امریکہ کے صدر اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی نے قطر میں طالبان کی جانب سے سیاسی دفتر کھولے جانے پر اپنی موافقت کا اعلان کیا ہے۔وھائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما نے افغان صدر پر طالبان سے مذاکرات شروع کرنے پر زور دیاہے، دونوں رہنماوٴں نے طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس سے پہلے افغان صدر حامد کرزئی قطر میں طالبان کی جانب سے سیاسی دفتر کھولے جانے کی مخالفت کی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمر ڈوبنز نے کل پاکستان کے وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی اور نوازشریف کو افغانستان میں مصالحت اور امن کی حالیہ کوششوں اور قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس ملاقات میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے زیادہ خواہش مند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲