ابنا: امريکي صدر کے خصوصي ايلچي برائے افغانستان جيمز ڈوبنز سے بات چيت کرتے ہوئے صدر حامد کرزئي نے يہ بات زور ديکر کہي کہ افغانستان کے امن مذاکرات کو سياسي ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے گريز کرنا چاہيے-
امريکي ايلچي جيمز ڈوبنز قطر ميں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے بعد کابل واشنگٹن تعلقات ميں پيدا ہونے والي کشيدگي کو دور کرنے کي غرض سے افغانستان کے دورے پر ہيں-
قطر ميں افغانستان کا نمائندہ دفتر کھولے جانے کے طريقہ کار پر افغانستان نے سخت اعتراض کرتے ہوئے امريکہ سے وضاحت طلب کي تھي -
حکومت افغانستان نے امريکہ کے ساتھ سيکورٹي معاہدے کے بارے ميں جاري مذاکرات بھي معطل کر ديئے ہيں-
.......
/169