24 جون 2013 - 19:30
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے خبردار کیا: مصر میں شیعہ رہنماوں کے قتل کی فہرست تیار ہے

اس بیان میں ایک اہم راز سے پردہ برداری کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ دقیق اطلاعات کے مطابق اس ملک کے بعض عہدہ داروں اور تکفیری سرغنوں نے مصر کے شیعہ علما اور رہنماوں کی ایک فہرست تیار کر رکھی ہے جنہیں شیخ شحاتہ کی طرح بہیمانہ طریقے سے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں سلفی تکفیریوں کے ہاتھوں شیخ حسن شحاتہ سمیت ۴ شیعوں کی شہادت کے افسوس ناک واقعہ پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک اہم بیان جاری کر کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے شیخ شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا ذمہ دار اس ملک کی حکومت اور خاص طور پر صدر جمہوریہ محمد مرسی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے صدر جمہوریہ کی موجودگی میں اسلامی کانفرنس کے اندر تکفیری سلفیوں کی طرف سے شیعوں کی توہین کرتے ہوئے انہیں کافر، نجس اور ان کے جان و مال اور عزت کو مباح قرار دیا گیا جبکہ صدر محترم نے ان کی باتوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہ کرکے ان کی تائید کردی۔اس بیان میں ایک اہم راز سے پردہ برداری کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ دقیق اطلاعات کے مطابق اس ملک کے بعض عہدہ داروں اور تکفیری سرغنوں نے مصر کے شیعہ علما اور رہنماوں کی ایک فہرست تیار کر رکھی ہے جنہیں شیخ شحاتہ کی طرح بہیمانہ طریقے سے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں حکومت مصر سے اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی حفاظت اور ان کے جایز حقوق لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲