24 جون 2013 - 19:30
افغانستان، ایوان صدر پرحملہ کرنے والے دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے ایوان صدر اور وزارت دفاع پرحملہ کرنے والے دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ابنا: کابل کے پولیس سربراہ محمد ایوب سالنگی کا کہنا ہے کہ 4دہشتگردوں نے آج صبح صدارتی محل اوروزارت دفاع پرحملہ کیا لیکن سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے آج صبح ایوان صدر، وزارت دفاع اور آریا ہوٹل پر حملہ کیا۔
 ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب اسکی گرفتاری سے متعلق خبریں گشت کرہی ہیں۔
واضح رہے کہ کابل میں آج کا یہ حملہ افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے دورہ افغانستان اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے موقع پر ہوا ہے۔
.......
/169