ابنا: علی اکبر صالحی اور عدنان منصور کے درمیان تہران میں ہونے والی اس گفتگو میں ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی ملکوں کی جانب سےشام میں دہشتگردوں کی حمایت انسانی حقوق کی حمایت میں ان کے دعوؤں کے منافی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ شام میں ایسے گروہوں کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی، جو کسی بھی انسانی اصول کے پابند نہیں ہیں حیرت انگیز ہے۔
اس موقع پر لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی کہا کہ ان کے ملک کا شروع سے ہی یہ خیال رہا ہے کہ شام کا بحران، پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت ہے اسلئے کہ اس ملک کے بحران کا دائرہ شام کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا۔
ایران اور لبنان کا خیال ہے کہ شام میں اصلاحات ایک ضروری امر ہے تاہم بیرونی ملکوں کی مداخلت سے اصلاحات کا عمل ہرگز انجام نہیں پاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲