ابنا: يہ مظاہرے بحرين کي اہم اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق اسلامي ملي کي اپيل پر کئے گئے-دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقے ميں ہونے والے ايسے ہي ايک مظاہرے ميں شريک لوگوں نے شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مخالفين کي گرفتاريوں اور تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کيا-مظاہرين نے ايک بار پھر ملک ميں جمہوري اصلاحات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ اپنے جائز حقوق کي بازيابي تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ دوسال سے جاري عوامي مظاہروں کے دوران شہيد ہونے والوں کا خون بھي حکومت بحرين کے سرپر ہے -جس نے عوامي مطالبات پر توجہ دينے کے بجائے طاقت کے ذريعے عوام کي آواز کو دبانے کي کوشش کي ہے-مظاہرين نے اپنے ملک سے سعودي عرب سميت تمام غير ملکي فوجيوں اور سيکورٹي اہلکاروں کے انخلا کا بھي مطالبہ کيا-...../169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432741
بحرين کے عوام نے ملک پر مسلط شاہي حکومت کي جانب سے جاري ظالمانہ اقدامات کے خلاف ايک بار پھر مظاہرے کئے ہيں-