ابنا: ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین کو پولیس نے منتشرکرنے کے لئے وسیع پیمانے پر آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا ہے۔ تقسیم اسکوائر پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی اور پانی کی توپیں چلائی گئیں جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔استنبول کے تقسیم اسکوائر پرمظاہرین 3ہفتے قبل پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 4افراد کی یاد میں دھرنا دیئے بیٹھے تھے کہ پولیس انہیں منتشر کرنے کیلیے وہاں پہنچی جس پر وہاں موجود مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے مظاہر ین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا بڑے پیمانے پراستعمال کیا ہے۔ ......./169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432723
ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین کو پولیس نے منتشرکرنے کے لئے وسیع پیمانے پر آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا ہے۔