ابنا: امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پشاور میں جامعہ شہید عارف الحسینی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں۔ ...../169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432715
اپنے مذمتی بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔